کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع اور سندھ میں 16 مئی کو مطلع صاف ہوگا، جس کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکے گا۔ 16 مئی کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی، 23 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہوتے ہیں۔ غروب آفتاب کے بعد رمضان کا چاند ایک گھنٹے تک نظر آ سگے گا۔ جبکہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔