ریاض: سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا ،جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔علاوہ ازیں ٹوکیو میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا اور وہاں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔آسٹریلیا کی نیشنل امام کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا میں رمضان کا آغاز جمعرات 17مئی سے ہوگا۔