اورنج ٹرین ٹرائل: شہری آج بغیر ٹکٹ کے سفر کے مزہ لے سکیں گے

 

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین آج آزمائشی سفر شروع کرے گی جس میں شہری بغیر ٹکٹ حاصل کئے ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک سفر کریں گے۔ اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کے لئے مختلف اسٹیشنز کو سجا دیا گیا ہے اور ٹریک کے اطرف رنگا رنگ پودے رکھے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے چلنے والی اورنج ٹرین لکشمی چوک پہنچے گی جہاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے۔ اورنج ٹرین منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ اس سے قبل 26 فروری کو ٹرین آزمائشی طور پر چلائی گئی تھی ، اس وقت سفر بہت محدود تھا تاہم آج ہونے والے آزمائشی ٹرائل میں ٹرین 11 کلو میٹر سفر طے کرے گی جبکہ ٹرین کے کرائے سے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ہائیکورٹ کے سامنے انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔