بلاول ہائوس اور بنی گالہ ایک پیالہ اور ایک نوالہ ہیں۔شہباز شریفا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہورمیں کارکنوں سےخطاب میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بلاول ہائوس اور بنی گالہ ایک پیالہ اور ایک نوالہ ہیں، 2018کے الیکشن میں عوام پی ٹی آئی سے بدلہ لیں گے، عمران خان نے5سال الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پشاورمیں اسکول بنےنہ اسپتال،اب جنگلابس بنارہےہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیازی صاحب تمہاری ٹرین اب چھوٹ گئی ہے۔لاہور میں جلسےسے خطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر عوام کر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اورنج لائن ٹرین 22 ماہ پہلے شروع ہوجانی چاہیےتھی،نیازی صاحب آپ کی وجہ سےاورنج لائن ٹرین تاخیرکاشکار ہوئی،انہوںنے کہاکہ نیازی لاکھ براچاہےتوکیاہوتاہےوہی ہوتاہےجومنظور خدا ہوتا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اسلام پارک کے اسٹیشن سے میٹرو ٹرین کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور اسی اسٹیشن سے ٹرین پر سوار ہوئے، افتتاحی تقریب میں چین کے قونصل جنرل، وزرا اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ عام آدمی کا منصوبہ ہے لیکن پی ٹی آئی کی وجہ سے اس منصوبے میں بے پناہ تاخیر ہوئی۔اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کے لیے مختلف اسٹیشنز کو سجا گیا ہے اور ٹریک کے اطرف رنگا رنگ پودے رکھے گئے ہیں جو دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔