اسلام آباد:پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت اورپی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ شروع ہوگیا ہے جبکہ آڈیٹرجنرل نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرسرفرازنواز نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اورپی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پرپی ایس ایل کا آڈٹ شروع ہوا اورآڈیٹرجنرل آف پاکستان نے آڈٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا، پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشن کا آڈٹ ہوگا۔ یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کیا گیا تھا۔