الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ ہٹادی گئی

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے الیکشن کی تاریخ 31 جولائی2018 درج کی گئی تھی تاہم میڈیا میں خبریں چلنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ سے انتخابات کی تاریخ ہٹا دی۔ واضح رہے موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے جس کے 60 روز کے اندر الیکشن ہونا ہیں۔