عمران خان نے مسلم لیگ ن کی جھنگ سے 2وکٹیں اڑادیں

اسلام آباد: تحریکِ انصاف میں ارکان اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نے بھی عمران خان سے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب گزشتہ روز فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور رکن پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔