اصغرخان کیس : نواز شریف کی طلبی کا فیصلہ 21مئی کو کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاقی کمیٹی احسان صادق کی سربراہی میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے طریقہ کار پر خصوصی پیپرز لکھ رہی ہے جسے اسٹریٹجک دستاویزکا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک پیپر میں انکوائری کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کے لیے طریقہ کار تحریر ہوگا جب کہ نامزد ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر کی طلبی کا فیصلہ بھی 21 مئی کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیصلے میں حکومت کو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کےمطابق کارروائی کریں۔اصغر خان کیس میں نامزد سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی 16 مئی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی سامنے پیش ہوئے۔