برطانوی شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہواجہاں شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے جب کہ میگھن مارکل بھی عروسی لباس زیب تن کیے پہنچیں، دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا۔شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیاجس میں بالی وڈ سے اداکارہ پریانکا چوپڑا شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں جب کہ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ ہالی ووڈ کے ستاروں نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں افراد شاہی محل کے باہر شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔