افغانستان میں کرکٹ میچ کے دوران 3 دھماکے، 8 افراد ہلاک-45زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کے درمیان رمضان ٹورنامنٹ جاری تھا کہ یکے بعد دیگرے ہونے والے متعدد دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے۔طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔