نیویارک :اقوام متحدہ نے خلیج عدن میں یمن کی جانب بڑھتے ہوئے سمندری طوفان ’ساگر‘ کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے یمن کی جنوبی ساحلی پٹی میں شدید بارشیں اور سیلاب متوقع ہيں۔ یمنی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے جمعے کے روز ایک معمر خاتون اپنے گھر میں آگ لگنے کے سبب ہلاک ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے متعدد علاقے زیرآب ہیں اور خانہ جنگی کی وجہ سے پہلے سے تباہ حال انفراسٹرکچر کو مزید نقصان پہنچا ہے۔