کوالالمپور:ایک عشرے کے بعد کرپشن کیخلاف جدوجہد کیلئے اقتدار میں آنے والے مہاتیر محمد نے سابق سربراہ مملکت نجیب رزاق پر بیرون ملک سفر کرنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیاتو نجیب رزاق کے گھرسے چھاپے کے دوران پولیس کو 284ڈبے ملے جو مہنگے ترین ڈیزائنر ہینڈبیگز سے بھرے ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ درجنوں ڈبے مزید بھی برآمد ہوئے جن میں ملکی و غیرملکی کرنسی اور زرو جواہرات بھرے تھے۔ جن کی مالیت ایک اندازے کے مطابق اربوں روپے ہے۔واضح رہے کہ نجیب رزاق پر کروڑوں ڈالرز کے گھپلوں اور کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ ”نجیب رزاق کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے ہمارے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔“