ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز اور داماد کے بیان آج قلمبند ہونگے

 

اسلام آباد: احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔ سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ عدالت نے ملزمان سے 127 سوالات پر مشتمل سوالنامے کا جواب طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 18 مئی کو ہونے والی سماعت میں نواز شریف کے وکیل صفائی خواجہ حارث نے انہیں دیئے گئے سوالنامے پر اعتراض اٹھایا تھا جس پر عدالت نے شریف فیملی کو آخری چانس دیتے ہوئے کہا تھا کہ 21 مئی (آج) کو جواب قلمبند ہوں گے۔