انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا معاملہ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام فہرست سے خارج

الیکشن کمیشن کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان بھی پارٹی سربراہان کے نام کے بغیر درج ہیں۔

November 12, 2026 · قومی
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا معاملہ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام فہرست سے خارج

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا معاملہ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام فہرست سے خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی، جس میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان بھی پارٹی سربراہان کے نام کے بغیر درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے 15 اکتوبر 2026 تک مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت میں انتخابات نہ کرائے جانے پر پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور 14 روز میں جواب طلب کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعتوں کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے، جبکہ انتخابات کے بعد سات روز کے اندر انتخابی سرٹیفکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ضروری ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے۔