تمام مشکلات کے باوجود دہشت گردی کیخلاف پر عزم ہیں۔معاون وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ، اس حوالے سے ایف ٹی ایف کے پروگرام میں بات چیت کی جائیگی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور بھارت کی جانب سے ملکر پاکستان کیخلاف مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں لیکن حکومت تمام مشکلات کے باوجود دہشت گردی کیخلاف پر عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر منی لانڈرنگ کی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ افغانستان اپنی سرحد پر سکیورٹی سخت کرے ۔ہماری تمام توجہ اس وقت نیشنل ایکشن پلان پر ہے ۔