ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے ہیٹ ویو کی وجہ سےہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کردیا

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمٰی کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہیت اسڑوک کے وارڈز موجود ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک کے مریض تو رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ہلاکت نہیں ہوئی۔ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے بنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور اسپتال کے لیٹر کے بغیر میتوں کو سرد خانہ میں رکھنا جرم ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہے کہ لوگ موجودہ موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔