مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

کراچی میں نو عمر بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: ملیر میں نو عمر بچی سے مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے،جبکہ ملزم کو ریمانڈ کے لئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ملیر جناح اسکوائر کے قریب 11 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ بچی کی بہن نے بتایا کہ میں نے اسے برگر لینے کے لئے دکان بھیجا تھا، جہاں سے ہم اکثر برگر منگوایا کرتے تھے۔ ایک گھنٹے گزار جانے کے بعد جب میری چھوٹی بہن واپس نہیں آئی تو میں محلے کے بچوں کے ہمراہ وہاں پہنچی گئی۔ مذکورہ بچی کی بہن نے کہا ہمیں انصاف چاہئے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم کو ریمانڈ کے لئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔