ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو
ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو

تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے: کیپٹن صفدر

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب یہ تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ رسیدا جس پر ردعمل دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ کے پی کی ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے، عمران خان صاحب یہ تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟، عمران خان صاحب آپ کو اس کانوٹس لیناچاہیے، یہ کلچرختم ہونا چاہیے۔ اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟