بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

بھارتی گولہ باری سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرپھرکشیدگی

سرینگر:سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈی پربھارتی فوج نے ایک بار پھرسرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر گولہ باری کی ہے۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئی۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پردوطرفہ فائرنگ اورگولہ باری میں سرحدی دیہات میں اس کے 5 شہری مارے گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چھ روز کے دوران دو طرفہ فائرنگ اور گولہ بارے میں جان سے جانے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہےجن میں پاکستان اور بھارت دونوں اطراف کے لوگ شامل  ہیں۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پردوطرفہ فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب بھارتی فوج کی فائرنگ اورگولہ باری سے پاکستانی دیہات میں ایک ہی خاندان کے چارافرادشہید ہوگئے تھے ۔