الیکشن کمیشن نےرجسٹرڈووٹرز کےحتمی اعداد و شمارجاری کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےرجسٹرڈووٹرز کےحتمی اعداد و شمارجاری کردیے

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہے،مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے،

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےرجسٹرڈووٹرزکی تعداد7 لاکھ 65 ہزار348 ہے،پنجاب کےرجسٹرڈووٹرزکی تعداد6کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار868 ہے،

سندھ کےرجسٹرڈووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ہے، اور خیبرپختونخواکےرجسٹرڈووٹرزکی تعدادایک کروڑ53 لاکھ 16 ہزار299 ہے،

بلوچستان کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے،

الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹاکے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔