مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو
مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

پاکستانیوں کیلئے آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری

راولپنڈی:ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ادارے کا نام استعما ل کرکے ای میل بھیجی جارہی ہیں ، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کا نام استعمال کرکے ای میل بھیجی جارہی ہیں ۔ادارے کا کہنا ہے کہ [email protected] سے کوئی بھی میل وصول ہو تو اسے کھولنے کی بجائے ڈیلیٹ کردیا جائے ،ای میل کھولنے سے کمپیوٹر میں وائرس آجاتا ہے۔ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اگر غلطی سے میل کھل جاتی ہے تو اس میں موجود کسی بھی لنک کو نہیں کھولا جائے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ادارے کا آفیشنل ڈومین ispr.gov.pkہے۔