اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے آئینی بل پرتمام جماعتیں متفق ہوچکی ہیں جو آج قومی اسمبلی مٰیں پیش کردیا جائے گا۔نجی چینل کا دعوی ہے کہ فاٹا اصلاحا ت بل آج قومی اسمبلی کے اجلا س میں پیش کیاجائے گا۔گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کا پانچواںاجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا،جس میں بیرسٹر ظفر اللہ نے فاٹا اصلاحات کا آئینی مسودہ پیش کیا تاہم حکومتی اتحادیوں نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اختلاف رائے کا اظہار کیا، جبکہ جے یو آئی ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔