اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر کی پولیس کو ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دوسری ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی واقعہ پر نیا موقف آنے پر نئی ایف آئی آر کا جواز نہیں، ٹھوس شواہد یا مواد آنے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے قرار دیا کہ ایک ایف آئی آر کے بعد دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا کوئی جواز نہیں، کسی واقعہ پر نیا موقف آنے پر نئی ایف آئی آر درج نہ کی جائے۔ عدالت نے ایف آئی آردرج ہونے کے فوری بعد نامزد ملزم کی گرفتاری سے بھی پولیس کو روک دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹھوس شواہد یا مواد آنے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔