جنوبی کوریا نے مایوس کیا،اب رابطہ اور دفتر میں آمنے سامنے بیٹھنے کاکوئی فائدہ نہیں ۔فائل فوٹو
جنوبی کوریا نے مایوس کیا،اب رابطہ اور دفتر میں آمنے سامنے بیٹھنے کاکوئی فائدہ نہیں ۔فائل فوٹو

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا فرار 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے 2016 میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونے والے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔شمالی کوریا کے حکام نے ملازمین کی واپسی کے لئے جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران یہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ ملازمین نے پناہ نہیں لی بلکہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔جنوبی کورئی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی ریڈ کراس تنظیم سے ایک با اختیار شخصیت نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے حکام کو پارک انتظامیہ کے پوشیدہ مظالم کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس واقعے میں شامل افراد کو سخت سزا دینی چاہیے۔ ہماری خواتین شہریوں کو بلا تاخیر ان کے کنبوں کو بھیجنا چاہیے اور اس طرح شمالی و جنوبی کوریا کے باہمی تعلق میں فروغ کی خواہش کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم آنے والے دنوں میں جنوبی کوریا کے طرز عمل پر بغور نگاہ رکھیں گے۔