بھارت کا براہموس سپرسانک کروز میزائل کادوسرے دن بھی تجربہ

نئی دہلی:بھارت نے براہموس سپرسانک کروز میزائل کا 2دن میں لگاتار دوسری مرتبہ تجربہ کیاہے۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ان تجربوں کا مقصد براہموس میزائل کے کام کرنے کی صلاحیت کو 10سے 15سال تک بڑھانا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے برا ہموس میزائل کی صلاحیت کو بڑھانے کے کامیاب تجربے کئےہیں۔ براہموس سپرسانک کروز میزائل اس وقت بھارتی فوج اور بحریہ کے زیر استعمال ہیں، جس کی رینج 290کلو میٹر ہے اور یہ 2سو سے 3سو کلو گرام وار ہیڈز لے سکتا ہے۔