واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں سفارتخانے اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔
امریکا کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ سفارت کاروں سے سلوک حقیقی مسئلہ ہے۔ جس کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اقتصادی امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
Tags امریکی مائیک پومیپو