عمران خان کی 2 سال بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 سال بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جس کے دوران فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل انتہائی اہم ہے اس کے لئے پارلیمنٹ آیا ہوں اور تحریک انصاف فاٹا اصلاحات بل کے حق میں ووٹ دے گی تاہم پارلیمنٹ اگر ٹھیک ہوتی تو ہر روز آتا، اگر فرینڈلی اپوزیشن نہ ہوتی تو میں بھی پارلیمنٹ آتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چلانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم ہی اسمبلی کو چلاتے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان اس سے قبل آخری بار 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے ۔