سرگودھا: مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی ممبر صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز کے خلاف سرگودھا شہر میں بینرز آویزاں کردےگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا سےممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے چند روز قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد نہ صرف ن لیگ بلکہ پی ٹی آئی کے اندر بھی ان کے مخالف دھڑے متحرک ہو گئے ان کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا تھا۔ گزشتہ روز سرگودھا میں ان کی تصویر کے ساتھ لوٹے کی تصویر لگا کر پینا فلیکس لگا دی گئی تھیں ۔
شہر بھر میں آویزاں بینرزپر ڈاکٹر نادیہ عزیز پر شدید تنقید کی گئی،بینرزپر انہیں مفاد پرست،ابن الوقت اور ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں درج تھا۔ایم پی اے نادیہ عزیزچندروز قبل ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھیں.