کراچی والوں کیلئے بجلی کے ایک اور بڑے بحران نے سر اٹھالیا

 

کراچی : سوئی سدرن گیس نے کے الیکٹرک کی اضافی گیس بند کرنےکی وارننگ دے دی ہے، جس کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے اور کراچی والوں کو بڑے بریک ڈائون کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ ذرائع کےمطابق آئندہ ہفتے تک معاہدہ نہ ہوا تو100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی معطل ہوجائے گی ۔جبکہ کے الیکٹرک نے آڈٹ فرم کی تقرری کے لیے پہلے 15 اور بعد ازاں ایک ہفتے کا وقت مانگا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک نے گیس سپلائی معاہدہ نہیں کیا۔