خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں سیٹ اپ کے وزیراعلیٰ کے لئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لئے ہونے والی گفت وشنید نتیجہ خیزثابت ہوئی ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جے یوآئی (ف) کے تجویزکردہ نام منظور آفریدی پراتفاق کرلیا ہے۔ اس کا باقاعدہ طور پر اعلان آج شام تک کردیا جائے گا۔
منظور آفریدی فاٹا کی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ منظور آفریدی ملک کی معروف کمپنی کے مالک بھی ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔