بحریہ ٹاون کے سربراہ کا معروف اداکار کے علاج معالجے کا اعلان

 

لاہور :بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ماضی کے معروف اداکار کے علاج معالجےکے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کے معروف مزاحیہ سیریل’ففٹی ففٹی ‘ کے اداکار ماجد جہانگیر کافی عرصہ سے کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے تھے جبکہ وہ اپنے علاج معالجے کیلئے گلیوں میں پیسے بھی اکھٹے کرتے رہے تاہم انہوں نے مخیر حضرات سے اپنے علاج کیلئے مدد کرنے کی اپیل کی تھی جس پر ملک ریاض نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ماجد جہانگیر سے ملاقات کی اور ان کے تمام اخراجات خود اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔واضح رہے کہ ملک ریاض کچھ روز قبل 14 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیو کو بھی بحریہ ٹاؤن میں گھر دینے کا اعلان کیا تھا ۔