گلگت بلتستان قانون سازی پر پربھارتی احتجاج یکسر مسترد

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے گلگت بلتستان قانون سازی پر پربھارتی احتجاج یکسر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق پاکستان کا اقدام عوام کو مزید بااختیار بنانے کیلئےہے،پاکستان اقوام عالم کا ذمے دار ملک ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالابھارت کیسے دوسروں کودرس دے سکتا ہے؟ماضی کے حقائق اورموجودہ حالات بھارت کے نا م نہاددعوے کے منافی ہیں،بھارت من گھڑت احتجاج کی بجائے مقبوضہ وادی سے غیرقانونی تسلط ختم کرے۔ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرپربھارتی دعویٰ بھی کسی طورپرقابل قبول نہیں،جموں کشمیر کی تمام ریاست متنازعہ خطہ ہے،اقوام متحدہ نے جموں کشمیرمیں حق خودارادیت کیلیے قراردادیں منظورکررکھی ہیں۔