موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

الیکشن برائے الیکشن سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔سراج الحق

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے صدر مملکت کی طرف سے الیکشن 2018ءکے لیے تاریخ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ الیکشن برائے الیکشن سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پورے انتخابی نظام کو یرغمال بنایا اور الیکشن نتائج کو اغواءکیاجاتا ہے اور الیکشن کمیشن ہمیشہ تماشائی بنا رہتا ہے،الیکشن کمیشن کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پارلیمانی کمیشن کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔جب تک انتخابات میں دولت کے کھیل کو روکا نہیں جاتا اور انتخابی اصلاحات اور ضابطہ اخلاق پر مکمل طورپر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا الیکشن ایکسرسائز فار نتھنگ ثابت ہونگے۔