نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کی تہاڑ جیل میں 59 ہندو قیدیوں نے 2 ہزار 2 سو 99 ساتھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھا۔ شدید گرمی کے باوجود مختلف جیلوں میں بند 97 ہندو خواتین قیدیوں نے بھی رمضان میں روزے رکھے۔
ذرائع کے مطابق قیدیوں نے روزہ اس عقیدے اور جذبے کے تحت رکھا ہے کہ وہ اس کی برکت سے جلد جیل کی چار دیواری سے رہا ہو جائیں گے۔
تہاڑ جیل کے علاوہ دیگر بھارتی جیلوں میں بھی مسلمانوں کے علاوہ ہندو قیدیوں نے ماہ رمضان میں روزہ رکھا۔ ہندو قیدیوں نے روزہ رکھ کر مسلمان قیدیوں سے اظہار یک جہتی کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز دہلی میں 45 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کے پیش نظر جیل میں روزے رکھنے والے قیدیوں کے لئے جیل حکا م نے موسم کی سختی سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے۔
Tags روزہ ہندو قیدیوں