برمنگھم : برطانیہ کے شہر برمنگھم میں طوفانی بارش سےایک 80 سالہ شخص اپنی ہی گاڑی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیاجبکہ بارش سے شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ شدید بارشوں کے بعد پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا اور گھروں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی ڈوب گئیں۔ شدید بارش سے اسپارک ہل، بورڈزلے گرین ایسٹ، ایجبسٹن اور سیلی اوک کے علاقے زیادہ متاثرہوئے۔انتظامیہ نے ڈرائیورز کو متاثرہ علاقوں میں گاڑی لے جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہر میں 19 سے زائد مقامات پر فلڈ وارننگ جاری کر رکھی ہے۔