اداکارہ میرا نے اپنے وکیل بلخ شیرکھوسہ کیساتھ بڑا ہاتھ کردیا

لاہور:9 سال بعد جب آج فیملی عدالت نے تکذیب نکا ح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ہے،

کیس کے فیصلے کے بعد میرا نے اپنے وکیل کیساتھ ہاتھ کردیاہے، اداکارہ میرا نے اپنے وکیل بلخ شیر کھوسہ کو5لاکھ روپے کا چیک تو دیا لیکن جب بلخ شیر بینک گئے تو پتہ چلا کہ اداکارہ کے اکائونٹ میں اتنے پیسے موجود ہی نہیں ہیں۔

جس کے بعد ایڈوکیٹ نے قانونی کارروائی سے پہلے اداکارہ کیساتھ معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ واضح رہے کہ آج نو سال بعد فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میرا کو شادی شدہ قرار دیا اور اداکارہ کا تکذیب نکاح کا دعویٰ خارج کردیا ۔

اس کیس کی سماعت کے دوران نکاح خواں بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عتیق الرحمان اور میرا کا نکاح پڑھایا تھا اور یہ نکاح نامہ بھی حقائق پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ میرا یہ موقف اختیار کرتی رہی تھیں کہ عتیق الرحمان سے ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ وہ سستی شہرت کے حصول کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔