اٹلی میں سیاسی بحران-وزیراعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی

 

روم:اٹلی میں عام انتخابات کے 2ماہ بعدبھی سیاسی بحران جاری ہے،اٹلی کے صدر نے وزیر اعظم گیسپے کونتے کی کابینہ کے ایک وزیر کا نام مسترد کر دیا جس پر وزیراعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر سرفیو متریلا نے پالو سیونا کی بطور وزیر خزانہ منظوری دینے سے انکار کر دیا، کیوں کہ سیونا یورپی یونین کے زبردست ناقد ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر کونتے حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تو دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اٹلی میں عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری حاصل نہ کر سکی اور صدر نے کونتے کو 80 دن بعد حکومت سازی کی دعوت دی گئی۔