برسلز: فلسطینیوں پراسرائیلی افواج کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کی عمارت کے باہر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر انوکھااحتجاج کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے یورپی یونین کونسل کی عمارت کے باہر جوتوں کے 4500 جوڑے رکھ کر احتجاج کیا۔اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔
مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔اسرائیلی فوج 2 ماہ کے دوران بچوں سمیت110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔