ایک ہزار جرمن مسلمانوں پردہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام

برلن:ایک ہزار سے زائد سخت عقیدے کے جہادیوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہے۔جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ایک ہزار سے زائد مسلمان جرمن پاسپورٹ کے حامل ہیں اور ان میں کئی اس وقت شام یا عراق میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ معلومات جرمن حکومت نے پارلیمنٹ میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے ایک رکن کے سوال کے جواب میں بتائی ہیں۔جرمن پاسپورٹ کے حامل بہت سارے سخت گیر مسلمان تنازعات کے علاقوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ حکومت نے سلامتی کے اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے افراد یقینی طور پر ’جہادی‘ قرار دیے جا سکتے ہیں۔