پنجاب حکومت نے عاصمہ حامد کواے جی پنجاب تعینات کردیا

 

لاہور: حکومتی مدت ختم ہونے سے 2 دن قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی جماعت کی خیر خواہ خاتون کو اہم حکومتی عہدے پر فائز کردیا۔

صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ایڈ ووکیٹ عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا ہے جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔

شہباز شریف کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان دو روزعہدے سے مستعفی ہوئےتھے۔

جبکہ یہاں پہلی بار کسی خاتون کو تعینات کیا گیاہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےعاصمہ حامدکی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش قراردے دی ہے،

فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کوخط لکھتے ہوئے اس تعیناتی کو کالعدم قراردینےکامطالبہ کیا ہے۔