پاکستان کے ساتھ وسیع مذاکراتی عمل ناممکن ہے-سشما سوراج

 

نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےکہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ وسیع مذاکراتی عمل تب تک ناممکن ہے جب تک حملے کئے جاتے رہیں اور لوگوں کو مارا جاتا رہےگا۔ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔سوراج نے کہا کہ بھارت کی یہی پوزیشن رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی، ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں حتی کہ 2019کے الیکشن سے قبل بھی، بات چیت کے ساتھ الیکشن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے،ہم الیکشن سے قبل ہی مذاکرات کے خواشمند ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ پاکستان دشت گردی چھوڑ دے اورمیز پر آنے کیلئے تیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران اور وینزویلا پر پابندیوں کے باوجود بھی بھارت ان کے ساتھ کاروبارجاری رکھے گا ۔