چین میں انسانی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن۔ 18 مشتبہ گرفتار

 

بیجنگ: چین میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کےدوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی جوڈیشل پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی انتظامی خطے ماکاؤ سے آپریشن کے دوران18مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے ایک انسانی اسمگلنگ گروپ میں شمولیت کا شبہ ہے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔