ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کی کوئی گنجائش نہیں- رانا ثنا اللہ

 

لاہور: وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کا فیصلہ مذاق ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام سامنے لایا گیا تھا، نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں، یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں کہ اب نام واپس لیا جائے، تحریک انصاف کا فیصلہ مذاق ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی۔ یہ مذاق نہیں ہے کہ ہم کس طرح نام سے پیچھے ہٹ جائیں۔ ناصر کھوسہ نے تمام حکومتوں کیساتھ کام کیا ہے اور وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔