پیرس کی خوبصورتی بچانے کے لئے مہاجر کیمپ خالی کرانے کے احکامات

پیرس: پیرس کی خوبصورتی بچانے کے لئے مہاجر کیمپ کو خالی کروانے کے احکامات صادر کر دئیے گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت کے سب سے بڑے غیر قانونی مہاجر کیمپ کو خالی کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملکی وزیر داخلہ ژیرار کولومب کے بقول ان مہاجرین کو پیرس کے نواح میں20 مختلف مقامات پر تعمیر کی گئی عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کے بقول اس دوران ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ ایک نہر کے کنارے آباد اس مہاجر بستی میں تقریبا 1700فراد خیموں میں رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرانے کا کام اگلے ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔