فاروق بندیال کی شمولیت پر تنقید کے بعد عمران خان نے ایکشن لے لیا

اسلام آباد:فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر تنقید کے بعد عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئےپارٹی کے سینئر رہنما نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی3 دنوں میں حقائق پارٹی چیئرمین کے سامنے رکھے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ اخلاقی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
سزا یافتہ مجرم کاپی ٹی آئی کا حصہ بننے کی اطلاعات پر نوٹس لے لیا گیا ہے، تین دن میں حقائق عمران خان کے سامنے رکھے جائیں گے۔