نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حکومتی نام پر بھی اتفاق ہوسکتاہے،فواد

لاہور: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ ناصر کھوسہ کے نام کو واپس لینے کے بعد ہم نے حسن عسکری اور ناصر درانی کے نام دیئے تھے جن میں ناصر درانی نے انکار کردیا ہے اور اگر حسن عسکری بھی انکار کرتے ہیں تو ہم مزید دو نام تحریک انصاف کی طرف سے دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جو دو نام دیئے گئے ہیں ان میں ایک طارق سلیم ڈوگر اور دوسرے ایک معزز جج صاحب ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ہم ن لیگ کی جانب سے دیئے گئے نام پر بھی اتفاق کرلیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں میں اتنی پختگی ہونی چاہئے کہ وہ ایسے معاملات اتفاق رائے سے طے کرلیں۔