پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ لیڈز وکٹ بیٹنگ کے سازگار نظر آ رہی ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم انجرڈ ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح دین کو ڈیبیو کرایا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔