منافع بخش یوٹیلٹی اسٹور ن لیگی دور میںخسارے میں چلا گیا

لاہورـ :مسلم لیگ (ن) کے 5 سالہ دور میں منافع بخش یوٹیلٹی اسٹورزخسارے میں چلاگیا، دستاویزات کے مطابق سالانہ بنیاد پر کارپوریشن کے کاروبار میں 36 ارب روپے کمی ہوئی اور سیل 94 ارب روپے سے کم ہوکر 58 ارب روپے رہ گئی ہے۔
کارپوریشن کا 2013 میں سالانہ بنیاد پر منافع ایک ارب 40 کروڑ روپے تھا لیکن اب ادارہ 4 ارب روپے کے خسارے میں چلاگیا ہے۔
دستاویز میں بیان کیا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کی پیداوار 3 سال سے بند ہےجس کی وجہ سے اسٹیل ملز کے نقصانات 95 ارب سے بڑھ کر 195 ارب روپے ہو گئے ہیں ۔