حکومت نے مدت توپوری کی لیکن وعدے پورے نہیںکیے۔سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری حکومت بھی خوف میں رہتی ہے، حکومت کا پانچ سال مکمل کرنا بڑا کام ہے، البتہ حکومت نےعوام سے کیےگئےوعدے پورےنہیں کیے۔
سراج الحق نے کہاکہ کراچی کو قومی وحدت اورامن کی ضرورت ہے، شہرکی ترقی میں ہرفرد کردار ادا کرے، یہ ملکی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہےان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ کراچی کے شہری آج بھی پانی کو ترس رہے ہیں، پانی کا مسئلہ صرف کرپشن کی وجہ سے ہے۔