کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ انتخابات کو التوامیں ڈالا جارہا ہے اور فاٹا کا انضمام تاخیر کی وجہ بتائی جارہی ہے ،ہائی کورٹ نے نامزدگی فارم کو غیر آئینی قرار دیدیاجبکہ متعدد اضلاع کی حلقہ بندیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر نئے کاغذات نامزدگی لیٹ جاری ہوئے تو انتخابات میں دیر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں تاخیر کے حق میں نہیں ہے ۔حالیہ واقعات سے پیپلز پارٹی میں تشویش پیداہوئی ہے ۔آصف زرداری اور بلاول کی رائے ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئے ۔بلوچستان اسمبلی کی قرار داد عجلت میں منظور کی گئی ،فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ہم کو نہیں معلوم کہ کون انتخابات کو التوامیں ڈال رہا ہے ، کل الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے ۔ بلوچستان اسمبلی کی قرار داد کے بعد الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا ۔شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان قانون سازی کرتی اور ترمیم لاتی ہے وہ قانون ہوتا ہے ۔نیئر بخاری نے کہا کہ کسی صورت انتخابات کا التو انہیں چاہئے ۔